جنگ بندی کے باوجود غزہ میں کشیدگی برقرار ہے اور مختلف علاقوں میں حملوں کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق گزشتہ رات جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس کے قریب المعازی میں ڈرون حملے کیے گئے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ان حملوں میں ایک مقام کو نشانہ بنایا گیا جو حماس کی پولیس چوکی کے طور پر استعمال ہو رہا تھا، جس کے نتیجے میں 6 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔
خطے میں جنگ بندی کے باوجود اس نوعیت کے واقعات صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا رہے ہیں، جبکہ دونوں فریقین کی جانب سے الزامات اور جوابی کارروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
