اسحاق ڈار سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلۂ خیال

Spread the love

وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور مصر کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے اقتصادی تعاون بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر قریبی رابطہ اور ہم آہنگی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کیے جائیں گے تاکہ دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دی جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے