ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی مذاکرات کی میزبانی پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والے یہ مذاکرات نہ صرف پاکستان بلکہ پوری قوم کے لیے ایک اہم سفارتی کامیابی ہیں، جن کے باعث عالمی سطح پر پاکستان کی توجہ میں اضافہ ہوا ہے۔
عاطف اکرام شیخ کے مطابق پاکستان کی مؤثر سفارتکاری کو بین الاقوامی سطح پر سراہا جا رہا ہے، جبکہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی سے دنیا میں امن اور استحکام کی نئی امید پیدا ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں امن، استحکام اور مشترکہ ترقی کے لیے پاکستان کی کوششیں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہیں۔
