دفاعی تجزیہ کار، ایئر مارشل (ر) ارشد ملک نے کہا ہے کہ اگر امریکا نے ایران میں زمینی فوج اتاری تو اس کا نقصان امریکا کو ہی ہوگا۔
انہوں نے ایک گفتگو میں مؤقف اختیار کیا کہ اس صورتِ حال میں امریکا کو شدید جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور صورتحال اس کے لیے انتہائی مہنگی ثابت ہو سکتی ہے۔
دوسری جانب ماہر میزائل ٹیکنالوجی ایئر کموڈور (ر) محمد ابراہیم نے امریکی میڈیا کے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ ایران شمالی کوریا کے میزائل استعمال کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس اپنی مقامی میزائل ٹیکنالوجی اور مکمل صلاحیت موجود ہے۔
