امریکا ہرمز سے جہاز نکلوا سکتا ہے تو آکر دکھائے: پاسداران نیوی کمانڈر

Spread the love

ایران کی پاسداران انقلاب کے نیوی کمانڈر کا کہنا ہے کہ امریکا ہرمز سے جہاز نکلوا سکتا ہے تو آکر دکھائے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوی کمانڈر نے کہا کہ ابھی سمندر میں میزائل اور ڈرون کے علاوہ کچھ بڑا ظاہر ہی نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ابھی تک ہرمز کھولنے کے لیے جہاز نہ بھیج سکے، طاقت کا توازن واضح ہے۔پاسداران نیوی کمانڈر کا کہنا ہے کہ خلیج فارس ہمارا آپریشنل علاقہ ہے، امریکا نکل جائے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہر صورت آبنائے ہرمز کھلوانے کا اعلان کیا تھا۔آبنائے ہرمز کی بندش جاری ہے، ایران نے اعلان کر رکھا ہے کہ گزرنے کی کوشش کرنے والے جہاز کو راکھ میں بدل دیا جائے گا۔ اس معاملے پر امریکی صدر نے کہا تھا کہ وہ ہر صورت آبنائے ہرمز کھلوائیں گے، ناصرف وہاں سے گزرنے والے کمرشل بحری جہازوں کی انشورنس کی جائے گی بلکہ ضرورت پڑنے پر ان کمرشل جہازوں کی حفاظت کے لیے امریکی نیوی ساتھ جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے