ایران کی فیفا ورلڈ کپ میں شرکت سے متعلق ایرانی وزیرِ کھیل کا اہم بیان

Spread the love

ایران کے وزیر کھیل نے کہا ہے کہ اگر فیفا ورلڈ کپ کے میچز امریکا سے میکسیکو منتقل نہ کیے گئے تو ایران کی ٹورنامنٹ میں شرکت غیر یقینی ہو سکتی ہے۔

ایرانی وزیر کھیل احمد دونیامالی کے مطابق ایران کی فٹبال فیڈریشن نے عالمی فٹبال گورننگ باڈی فیفا سے باضابطہ طور پر درخواست کی ہے کہ اس کے گروپ میچز کسی اور ملک منتقل کیے جائیں، تاہم تاحال اس پر کوئی حتمی جواب موصول نہیں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ایران کی درخواست منظور ہو جاتی ہے تو ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت یقینی ہو جائے گی، تاہم فی الحال فیصلے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایران کے تمام گروپ میچز امریکا میں شیڈول ہیں، مگر جاری کشیدہ صورتحال کے باعث تہران نے امریکا میں کھیلنے سے انکار کرتے ہوئے میچز کو میکسیکو منتقل کرنے کی درخواست دی ہے۔

دوسری جانب ایرانی فٹبال حکام کا مؤقف ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث امریکا کا سفر ممکن نہیں ہوگا، جبکہ فیفا سے اس معاملے پر مسلسل رابطے میں رہنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ایران کی قومی ٹیم کی جانب سے بھی سخت ردعمل سامنے آیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی ایران کو ورلڈ کپ سے باہر نہیں کر سکتا۔ فٹبال حکام کے مطابق حتمی فیصلہ فیفا کی جانب سے متوقع ہے، جس پر ایران کی شرکت کا انحصار ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے