امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے احکامات پر سینٹرل کمانڈ نے ایران کے خرج جزیرے پر مشرق وسطیٰ کی تاریخ کی تباہ کن ترین بمباریوں میں سے ایک انجام دی ہے، جس میں تمام فوجی اہداف کو تباہ کر دیا گیا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ جزیرے پر موجود تیل کی تنصیبات کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر ایران آبنائے ہرمز سے جہازوں کے آزادانہ اور محفوظ گزرنے میں مداخلت کرنے کی کوشش کرے تو امریکہ ایران کی تیل تنصیبات پر بھی حملے سے گریز نہیں کرے گا۔صدر نے مزید کہا کہ اپنی پہلی مدت اور موجودہ مدت میں انہوں نے امریکی فوج کو دنیا بھر میں انتہائی طاقتور اور موثر قوت بنایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس کسی بھی ہدف کا دفاع کرنے کی صلاحیت نہیں ہے جس پر امریکہ حملہ کرے گا۔امریکی صدر نے کہا کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا اور نہ ہی امریکا، مشرق وسطیٰ یا دنیا کو دھمکی دے سکے گا۔ انہوں نے ایرانی فوج اور حکومتی اہلکاروں سے اپیل کی کہ ہتھیار ڈالیں اور اپنے ملک کو بچائیں۔ٹرمپ نے اعلان کیا کہ آبنائے ہرمز میں امریکی نیوی کے ذریعے بحری جہازوں کو جلد سیکیورٹی فراہم کی جائے گی اور ایران میں امریکا اور اسرائیل کے مقاصد مختلف ہو سکتے ہیں۔
ایران کے خرج جزیرے میں فوجی اہداف پر بھرپور حملے کیے ہیں، ٹرمپ
