پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ ایران پاکستان کی جانب سے خطے میں امن اور استحکام کے لیے کی جانے والی سفارتی کوششوں کو سراہتا ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی فعال اور خیرسگالی پر مبنی سفارتکاری خطے میں امن کی بحالی کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
ایرانی سفیر کے مطابق سفارتی عمل کی بحالی اور کشیدگی میں کمی کی کوششیں قابلِ تعریف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے سفارتکاری اور سیاسی حل کو ترجیح دینا ضروری ہے۔
رضا امیری مقدم نے مزید کہا کہ علاقائی خودمختاری اور سلامتی کے احترام کے بغیر دیرپا امن ممکن نہیں، اس لیے تمام تنازعات کے حل کے لیے سفارتی اصولوں پر مبنی راستہ اپنانا ناگزیر ہے۔
