عراقی فضائی حدود بند، پاکستانی زائرین مشکلات کا شکار

Spread the love

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور جنگ کے باعث عراق کی فضائی حدود 9 رمضان سے بند ہونے کے بعد پاکستانی زائرین کربلا میں پھنس گئے ہیں اور شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

زائرین کے مطابق اس میں خواتین، بچے اور بزرگ بھی شامل ہیں، اور طویل قیام کے باعث ان کے مالی وسائل ختم ہو چکے ہیں۔ متعدد افراد بیمار یا کمزور ہیں اور ادویات تک رسائی مشکل ہو گئی ہے، جس سے صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے۔

پھنسے ہوئے زائرین نے حکومتِ پاکستان سے فوری مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی وطن واپسی کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں اور صدر، وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے درخواست کی ہے کہ وہ اس مسئلے کا فوری نوٹس لے کر بحفاظت واپسی یقینی بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے