اسرائیل کی لبنانی شہر طائر پر حملے کی دھمکی

Spread the love

اسرائیل نے لبنانی شہر طائر پر حملے کی دھمکی دی ہے۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے طائر کے شہریوں کو شمال کی جانب دریائے زہرانی کی طرف انخلاء کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ سیاسی قیادت کے حکم پر ایران پر حملے روک دیے گئے ہیں، تاہم لبنان میں حزب اللّٰہ کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

ادھر لبنان کی فوج نے بھی شہریوں کو جنوبی لبنان کے دیہات میں واپس نہ جانے کی وارننگ جاری کی ہے۔ فوج نے کہا ہے کہ علاقائی حالات اور جنگ بندی کے پیشِ نظر شہریوں کو ایسے علاقوں میں جانے سے گریز کرنا چاہیے جہاں اسرائیلی فورسز موجود ہیں تاکہ اپنی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے