پاکستان اور ایران کے درمیان زمینی راستے سے تجارت کا آغاز، پہلی کھیپ روانہ

Spread the love

پاکستان اور ایران کے درمیان زمینی راستے سے تجارتی سرگرمیوں کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے، جسے خطے میں علاقائی تجارت کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاک ایران ٹرانزٹ کوریڈور کے تحت تجارتی عمل شروع ہو چکا ہے اور پاکستان سے پہلی برآمدی کھیپ بھی روانہ کر دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ریفریجریٹڈ ٹرکوں کے ذریعے منجمد گوشت ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند کے لیے بھیجا گیا ہے۔

کسٹمز حکام کے مطابق اس کوریڈور کے ذریعے پاکستان سے برآمد ہونے والی اشیا گوادر اور ایران کے راستے وسط ایشیائی ممالک تک پہنچائی جائیں گی، جس سے خطے میں تجارتی روابط مزید مضبوط ہوں گے۔

ماہرین کے مطابق اس راہداری کے فعال ہونے سے نہ صرف پاکستان کی برآمدات میں اضافہ متوقع ہے بلکہ بندرگاہوں پر تجارتی سرگرمیوں میں بھی تیزی آئے گی، جس سے مجموعی معاشی نمو کو تقویت ملے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے