وزیراعظم کی صدارت میں سیکیورٹی صورتحال پر اجلاس

Spread the love

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خطے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر اجلاس میں پاکستان کی مغربی سرحد پر افغان طالبان کی جاری جارحیت کے خلاف جوابی کارروائی کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بدلتی عالمی سیکیورٹی صورتحال، ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال کاجائزہ لیا گیا، شرکاء نے پاک افواج، فضائیہ کی فتنہ الخوارج کی سرکوبی کے لیے مؤثر، جامع کارروائیوں کی تعریف کی۔شرکاء نے پاکستان کی سالمیت، خود مختاری اور وقار کی ہر قیمت پر حفاظت کے عزم کا اعادہ کیا۔اجلاس میں امریکا، اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا گیا، مشرق وسطیٰ اور خلیجی ممالک میں ہونے والے حملوں کے بعد کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا، عالمی سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں جامع و متفقہ قومی خارجہ و داخلہ پالیسی کی تشکیل کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے