اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے سوشل میڈیا پر اپنی موت سے متعلق پھیلنے والی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کر دی۔سوشل میڈیا پر یہ دعوے سامنے آئے تھے کہ ایران کے حملے میں نیتن یاہو ہلاک ہو گئے ہیں، جبکہ کچھ افراد نے یہ بھی کہا کہ ان کی حالیہ ٹیلی ویژن پر موجودگی مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے تیار کی گئی تھی۔ ایک ویڈیو میں ان کے ہاتھ میں چھ انگلیاں دکھائی دینے کے دعوے بھی کیے گئے تھے۔ان افواہوں کے جواب میں نیتن یاہو نے ایک نئی ویڈیو جاری کی جس میں وہ ایک کافی شاپ میں کافی پیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو کے دوران انہوں نے اپنے دونوں ہاتھ اٹھا کر کیمرے کو دکھائے اور کہا کہ ان کی دس انگلیاں ہیں۔اس ویڈیو کے ذریعے انہوں نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں اور دعوؤں کو مسترد کر دیا۔
نیتن یاہو کی نئی ویڈیو آگئی، 10 انگلیاں دکھانے لگے
