پاکستان کے معاشی حب کراچی پورٹ سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے لیے نئی فیڈر شپ سروس باقاعدہ طور پر شروع کر دی گئی ہے۔
محکمہ میری ٹائم کے وزیر جنید انوار چوہدری کے مطابق، کراچی گیٹ وے ٹرمینل سے فجیرہ اور خورفکن کے لیے شپنگ سروس کا آغاز ہو چکا ہے اور پہلا فیڈر شپ کراچی گیٹ وے ٹرمینل پہنچ چکا ہے۔
نئی فیڈر سروس سے پاکستان اور یو اے ای کے درمیان شپنگ کے روابط مزید مضبوط ہوں گے، جبکہ کراچی سے فجیرہ اور خورفکان کے براہِ راست کنٹینر شپنگ کے ذریعے عالمی تجارتی نیٹ ورک تک آسان رسائی ممکن ہو سکے گی۔
اس اقدام سے نہ صرف تجارتی حجم میں اضافہ متوقع ہے بلکہ پاکستان کی بین الاقوامی شپنگ صلاحیت میں بھی بہتری آئے گی۔
