نئی تحقیق میں ہر نئی نسل کے ذہنی صحت خراب ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں

Spread the love

ایک بین الاقوامی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ہر نئی نسل کے نوجوانوں میں ذہنی صحت کی حالت خراب ہو رہی ہے، اور اس کے پیچھے چار اہم عوامل کارفرما ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے تقریباً آدھے نوجوان ذہنی مسائل کا شکار ہیں۔ کم عمری میں اسمارٹ فون کا زیادہ استعمال، الٹرا پروسیسڈ خوراک اور کمزور سماجی تعلقات اس صورتحال کے بڑے اسباب ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ امیر ممالک میں نوجوانوں کی ذہنی صحت زیادہ متاثر ہو رہی ہے۔

تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا کہ خواتین اکثر رات کے وقت بستر پر سونے سے قبل اسمارٹ فون استعمال کرتی ہیں، جبکہ 35 سال سے کم عمر افراد میں تقریباً نصف افراد ذہنی دباؤ اور دیگر مسائل کا شکار ہیں۔

تحقیق میں استعمال کیے گئے پیمانے کے ذریعے یہ جانچا گیا کہ نوجوان اپنی ذہنی دباؤ سے نمٹنے، جذبات پر قابو پانے اور روزمرہ زندگی میں مؤثر انداز میں کام کرنے کی صلاحیت میں کس حد تک کمزور ہیں۔ اس کے نتائج نے واضح کیا کہ کم عمری میں اسمارٹ فون کا استعمال، غیر صحت بخش خوراک اور کمزور سماجی تعلقات نوجوانوں کی ذہنی صحت پر سب سے زیادہ اثر انداز ہو رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے