پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے مہنگے جیٹ فیول کے باعث تمام رعایتیں ختم کر دیں

Spread the love

جیٹ فیول کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے اہم انتظامی فیصلہ کرتے ہوئے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے مسافروں کو دی جانے والی تمام رعایتیں عارضی طور پر ختم کر دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایئرلائن کی جانب سے اسٹوڈنٹس، سینئر سٹیزنز، صحافیوں، ریٹائرڈ فوجی اہلکاروں، اے ایس ایف اسٹاف اور بعض بینکنگ اسکیمز کے تحت دی جانے والی ڈسکاؤنٹس واپس لے لی گئی ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے اس فیصلے پر عملدرآمد کے لیے ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس پر متعلقہ اسٹاف کو واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

ترجمان پی آئی اے نے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ رعایتیں عارضی طور پر معطل کی گئی ہیں اور انہیں جیٹ فیول کی قیمتیں معمول پر آنے تک بحال نہیں کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث ایئرلائن کے آپریشنل اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کے پیش نظر یہ اقدام ناگزیر تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے