سعودی عرب کی وزارتِ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان کا فوجی دستہ سعودی عرب پہنچ گیا ہے۔
سعودی وزارتِ دفاع کے مطابق اسلامی جمہوریہ پاکستان کی فوجی اور فضائیہ کے اہلکار مشرقی علاقے میں واقع کنگ عبدالعزیز ایئربیس پہنچے ہیں۔ یہ پیش رفت دونوں ممالک کے درمیان طے شدہ اسٹریٹجک دفاعی تعاون کے تحت عمل میں آئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی دستے میں پاک فضائیہ کے فائٹر اور سپورٹ طیارے شامل ہیں، جن کی تعیناتی کا مقصد مشترکہ عسکری تعاون کو فروغ دینا، دفاعی تیاریوں کو بہتر بنانا اور علاقائی و بین الاقوامی سطح پر امن و استحکام کے لیے تعاون کو مضبوط کرنا ہے۔
پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے بھی اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے سعودی وزارتِ دفاع کے بیان کو شیئر کیا اور اسے دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی شراکت داری کا اہم حصہ قرار دیا۔
