جنگ بندی مذاکرات کو آگے بڑھانے میں پاکستان کا کردار قابلِ تعریف ہے، کینیڈا

Spread the love

کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے کہا ہے کہ انہوں نے پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

انیتا آنند کے مطابق گفتگو کے دوران اسحاق ڈار نے جنگ بندی مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ کینیڈین وزیر خارجہ نے ان سفارتی کوششوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا خطے میں امن کے قیام کے لیے جاری اقدامات کی مکمل تائید کرتا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں شہریوں کے تحفظ اور بنیادی انفرااسٹرکچر کی سلامتی کو یقینی بنانا انتہائی اہم ہے، اور تمام فریقین کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

انیتا آنند نے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس نازک وقت میں مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے میں پاکستان کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کینیڈا پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں بھی رابطے جاری رکھنے اور باہمی تعاون خصوصاً اقتصادی تعلقات اور عوامی روابط کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے