پی ایس ایل کھیلنے سے بنگلادیش کے کرکٹرز کو فائدہ ہوگا: پرویز حسین

Spread the love

لاہور قلندرز کے بنگلادیشی کرکٹر پرویز حسین ایمون نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شرکت سے بنگلادیشی کھلاڑیوں کو قیمتی تجربہ حاصل ہوگا۔

لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے پرویز حسین ایمون نے کہا کہ وہ پہلی مرتبہ پی ایس ایل کا حصہ بنے ہیں اور اب تک ان کا تجربہ انتہائی مثبت رہا ہے۔ ان کے مطابق لاہور قلندرز جیسی چیمپئن ٹیم کے ساتھ کھیلنا ان کے لیے خوشی اور اعزاز کی بات ہے اور وہ ٹیم کے ماحول سے بھرپور لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں فاسٹ بولرز کا معیار بہت بلند ہے، جس سے بیٹرز کو اپنی صلاحیتیں بہتر بنانے کا موقع ملتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ یہاں شائقین کی موجودگی اس بار کم محسوس ہوئی، تاہم مجموعی طور پر لیگ کا ماحول اور معیار بہت اچھا ہے۔

پرویز حسین ایمون نے مزید کہا کہ نیٹ سیشنز میں شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف جیسے عالمی معیار کے بولرز کے خلاف کھیلنا ان کے لیے انتہائی مفید تجربہ ہے، جو ان کے کیریئر پر مثبت اثر ڈالے گا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی اسکلز پر مکمل توجہ دے رہے ہیں اور کوشش کر رہے ہیں کہ ٹیم کی ضرورت کے مطابق بہترین کارکردگی دکھا سکیں۔ ان کے مطابق انہیں اس وقت بیٹنگ آرڈر میں چوتھی پوزیشن پر موقع دیا جا رہا ہے اور امکان ہے کہ آئندہ بھی وہ اسی کردار میں کھیلتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ اس سیزن میں بنگلادیش کے مجموعی طور پر چھ کرکٹرز پی ایس ایل کا حصہ ہیں، جنہیں غیر ملکی لیگ میں شرکت سے اپنے کھیل کو نکھارنے کا موقع مل رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے