صدر اور وزیراعظم کا 5 فتنہ الخوارج کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

Spread the love

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے لکی مروت میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔دونوں رہنماؤں نے آپریشن کے دوران پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بہادری کو سراہا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں اور حکومت ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے دہشت گرد پاکستان کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوششوں میں مصروف ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ قوم بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے