پرائیویٹ اسکولوں کا ہفتے کی تین چھٹیوں کا پلان مسترد کر دیا

Spread the love

پرائیویٹ اسکولوں نے ہفتے میں تین چھٹیوں کا حکومتی پلان مسترد کر دیا۔ صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ہفتے میں 3 چھٹیوں کا فیصلہ غیر منطقی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 3 چھٹیاں تعلیمی سرگرمیوں کو شدید نقصان پہنچائیں گی، نجی تعلیمی اداروں کا نوٹیفکیشن فوری واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ عیدالفطر اور حکومتی کفایت شعاری مہم کے تحت بند تعلیمی ادارے کل سے کھل گئے ہیں۔ تاہم محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ اسکول پیر سے جمعرات تک کھلیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جمعے کی چھٹی کا اطلاق سرکاری اور پرائیوٹ اسکولز دونوں پر ہو گا جبکہ پیر سے جمعرات تک اسکول 8 بجے سے ڈیڑھ بجے تک کھلے رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے