عالمی شہرت یافتہ گلوکار استاد راحت فتح علی خان کے گھر ان دنوں خوشیوں کا سماں ہے، جہاں ان کی بیٹی ماہین خان کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے۔لاہور میں منعقد ہونے والی روایتی مایوں کی خوبصورت تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جنہوں نے مداحوں کی بھرپور توجہ حاصل کی۔یہ تقریب خاندانی اور ثقافتی روایات سے بھرپور تھی، جس میں قریبی رشتے داروں اور اہلِ خانہ نے شرکت کی۔ مایوں کی محفل میں محبت، اپنائیت اور خوشی کا رنگ نمایاں رہا، جب کہ اس موقع نے مداحوں کو استاد راحت فتح علی خان کی ذاتی زندگی کی ایک نایاب جھلک بھی دکھائی۔
راحت فتح علی خان کی بیٹی کی مایوں، تصاویروائرل
