پاکستان ریلویز نے عید کے تین دنوں میں مسافر ٹرینوں سے ریکارڈ آمدنی حاصل کی ہے۔
ترجمان کے مطابق عید کے پہلے دن 11 کروڑ، دوسرے دن 17 کروڑ اور تیسرے دن 20 کروڑ روپے سے زائد آمدنی ہوئی، جبکہ گزشتہ ایک ہفتے میں کل آمدنی 1 ارب روپے سے تجاوز کر گئی۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ یہ کامیابی ریلوے کی مثبت پالیسیوں اور انتظامیہ کی کارکردگی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہتر سہولتیں اور مضبوط ٹریک مسافروں کا حق ہیں، اور اس پر مسلسل کام جاری ہے۔ اگلے تین سالوں میں کراچی سے روہڑی تک ٹریک کی مکمل اپ گریڈیشن مکمل کی جائے گی۔
