کراچی میں آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

Spread the love

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جزوی ابر آلود موسم، تیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ شہر کے کچھ علاقوں میں موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں رات کے کم سے کم درجۂ حرارت 23.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، اور دن کے دوران زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شمال مشرق سے ہواؤں کی رفتار 8 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 87 فیصد ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے