امریکا کیلیے قربانیاں۔۔۔ کینیڈا نے دھمکیوں پر ٹرمپ کو کرارار جواب دیدیا

Spread the love

کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے امریکی صدر ٹرمپ کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈا نے نائن الیون کے بعد امریکی دفاع کیلئے 40ہزار فوجی افغانستان کی فرنٹ لائن پر بھیجے یہ قربانی فراموش نہیں کی جاسکتی۔وزیراعظم نے کہا کہ امریکی جنگ میں 158کینیڈین فوجیوں نے جان گنوائی جبکہ کئی زخمی ہوئے اس جنگ میں 30 کینیڈین اہلکاروں نے امریکی برونز اسٹار حاصل کیا یہ سب کینیڈا کی اقدار، آزادی اور انسانی حقوق کے تحفظ کےلیے کیا گیا۔کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کے ٹیرف سے متعلق بیانات کو تجارتی پینترا بازی قرار دیتے ہوئے کہا کہ کینیڈا نے عالمی حالات اور امریکی تجارتی پالیسی میں ہونے والی تبدیلیوں کو مدنظر رکھا، کینیڈا نے اقتصادی اور تجارتی روابط مضبوط کیے ساتھ ہی نئے تجارتی اور سیکیورٹی معاہدے کیے اپنے شراکت داروں کی تعداد بڑھا کر امریکا پر انحصار کم کیا گیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے چین کے ساتھ کوئی معاہدہ کیا تو امریکا اس پر بھاری ٹیرف عائد کرے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کینیڈا نے چین سے معاہدہ کیا تو 100 فیصد ٹیرف عائد کریں گے، بیجنگ اوٹاوا کو تباہ کر دے گا۔امریکی صدر نے کہا کہ چین کینیڈا کے تباہ اور سماجی ڈھانچے کو نگل جائے گا، کینیڈین وزیر اعظم مارک کارنی سمجھتے ہیں کہ وہ ملک کو چین کیلیے ڈراپ آف کوڈ بنا دیں گے لیکن یہ وہ غلط فہمی میں نہ رہیں کیونکہ چینی مصنوعات امریکا نہیں آنے دیں گے۔اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ چین کینیڈا کو پہلے ہی سال میں نگل جائے گا، اوٹوا گرین لینڈ میں گولڈن ڈوم کی تعمیر کی مخالفت کر رہا ہے حالانکہ یہی دفاعی نظام اس کے تحفظ کا ضامن بھی بن سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے