راولپنڈی میں 20 اپریل تک دفعہ 144 نافذ

Spread the love

راولپنڈی میں 20 اپریل تک دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ضلعی سطح پر امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر شہر میں دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا ہے، جس کے تحت مختلف سرگرمیوں پر پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔

پابندی کے تحت شہر میں ریلیاں، احتجاج، دھرنے، جلسے اور جلوس منعقد کرنے پر مکمل پابندی ہوگی۔ اس کے علاوہ اشتعال انگیز اور نفرت آمیز تقاریر کرنے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔

مزید برآں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے