سینیگال 2025 افریقی چیمپئن نہ رہا، مراکش کپ آف نیشنز کا فاتح قرار

Spread the love

افریقن فٹبال کنفیڈریشن (سی اے ایف) نے 2025 افریقا کپ آف نیشنز کے فائنل سے متعلق اہم فیصلہ سناتے ہوئے Morocco کو فاتح قرار دے دیا اور Senegal کو میچ فورفیٹ کرنے کے سبب چیمپئن کا خطاب واپس لے لیا۔

جنوری میں کھیلے گئے متنازعہ فائنل میں سینیگال نے ایک صفر سے فتح حاصل کی تھی، تاہم میچ کے دوران سینیگال کے کھلاڑیوں نے ریفری کے فیصلوں پر احتجاج کرتے ہوئے میدان چھوڑ دیا، جس کے باعث کھیل تقریباً 14 منٹ کے لیے رک گیا۔

مراکش نے اس صورتحال کے بعد سی اے ایف میں اپیل دائر کی، جس پر افریقن فٹبال کنفیڈریشن کے اپیل بورڈ نے فیصلہ سناتے ہوئے مراکش کی حمایت کی۔ سی اے ایف کے مطابق ایونٹ کے قوانین کے آرٹیکل 84 کے تحت فیلڈ چھوڑنا میچ فورفیٹ کرنے کے مترادف ہے، اور سینیگال کے کھلاڑیوں نے آرٹیکل 82 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے میچ چھوڑا، جس کے نتیجے میں آرٹیکل 84 لاگو ہوا۔

نتیجتاً، میچ کو 3-0 کے اسکور کے ساتھ مراکش کے حق میں قرار دیا گیا اور وہ 2025 افریقا کپ آف نیشنز کے سرکاری فاتح قرار پائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے