شہباز شریف کا بانی پی ٹی آئی کیخلاف ہتک آمیز کا معاملہ، عمران خان کی اپیل سماعت کیلیے مقرر

Spread the love

سپریم کورٹ نے شہباز شریف کی جانب سے دائر ہتک عزت کیس میں عمران خان کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے۔

جسٹس ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 31 مارچ کو کیس کی سماعت کرے گا، جس میں جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی شامل ہوں گے۔

درخواست گزار کی جانب سے ٹرائل کورٹ میں شواہد ریکارڈ کرنے کے عمل پر اعتراض اٹھایا گیا ہے اور اسی فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔

یہ کیس اس وقت سامنے آیا تھا جب پاناما کیس کے دوران عمران خان نے شہباز شریف پر مبینہ طور پر 10 ارب روپے کی پیشکش کا الزام عائد کیا تھا، جس پر بعد ازاں قانونی کارروائی شروع ہوئی۔

مذکورہ ہتک عزت کیس گزشتہ آٹھ سال سے مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہے اور اب سپریم کورٹ میں اس کی اہم سماعت متوقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے