پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا حمید نے اپنی بیٹی میشا شفیع اور گلوکار علی ظفر کے درمیان جاری قانونی کیس پر خاموشی توڑ دی ہے۔
یہ تنازع 2018 میں اس وقت شروع ہوا جب میشا شفیع نے علی ظفر پر ہراسانی کے الزامات عائد کیے تھے، جنہیں علی ظفر اور ان کے اہل خانہ نے سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا۔
دونوں فنکار ماضی میں قریبی دوست رہے ہیں اور مختلف پروجیکٹس اور سماجی تقریبات میں ایک ساتھ نظر آتے رہے ہیں، تاہم اس تنازع کے بعد دونوں کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی۔
یہ کیس گزشتہ کئی برسوں سے عدالت میں زیرِ سماعت ہے اور اب بھی اس پر قانونی کارروائی جاری ہے۔
حال ہی میں صبا حمید اپنی بیٹی کی جانب سے عدالت میں پیش ہو رہی ہیں، کیونکہ میشا شفیع اس وقت بیرونِ ملک مقیم ہیں۔
معاملے کی سماعت کے ساتھ ساتھ دونوں فریقین کے مؤقف پر قانونی بحث جاری ہے، جبکہ کیس تاحال کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکا۔
