یومِ پاکستان پر پریڈ و دیگر تقریبات منعقد نہ کرنے کی سمری منظور

Spread the love

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے یومِ پاکستان کے موقع پر پریڈ اور تمام متعلقہ تقریبات نہ منعقد کرنے کی سمری کی منظوری دے دی۔

ایوانِ صدر کے مطابق یہ فیصلہ خلیجی تیل کے بحران اور حکومتی کفایت شعاری کے اقدامات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ صدرِ مملکت نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر یہ اقدام اٹھایا۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ قومی وسائل کا محتاط اور ذمہ دارانہ استعمال ہر شہری کی ذمے داری ہے۔

تفصیلات کے مطابق یومِ پاکستان کے موقع پر اعزازات کی تقریب اب 28 اپریل 2026ء کو منعقد ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے