شام کا کینیڈا کی جانب سے پابندیاں اٹھانے کے فیصلے کا خیرمقدم

Spread the love

شام نے کینیڈا کی جانب سے پابندیاں اٹھانے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔۔سیریئن عرب نیوز ایجنسی (سانا)کے مطابق وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ باہمی احترام کی بنیاد پر مکالمے اور تعاون کی جانب پیش رفت کی عکاسی کرتا ہے۔ وزارت نے شامی عوام کی حمایت پر کینیڈا کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا بھی کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ پابندیوں کے خاتمے سے دوطرفہ تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا، جو دونوں ممالک کے مفاد میں ہوگا، بحالی اور تعمیرِ نو کی کوششوں کو آگے بڑھانے، عوام کی زندگی کے معیار کو بہتر بنانے اور خطے میں استحکام کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگا۔ شامی وزارتِ خارجہ نے بین الاقوامی برادری کے ساتھ تعمیری انداز میں روابط جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے