افغانستان سے دہشت گردی ہورہی ہے، فیلڈ مارشل

Spread the love

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کا افغانستان کی سر زمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال کرنا ناقابلِ قبول ہے۔وانا جنوبی وزیرستان کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ اس جانب سے پیدا ہونے والے ہر خطرے کو ختم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے ، دونوں جانب امن تب ہی قائم ہوسکتا ہے جب افغان طالبان دہشت گردی اور دہشت گرد تنظیموں کی حمایت سے دست بردار ہوں۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے مغربی سرحد پر موجودہ سیکیورٹی صورتِ حال اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔فیلڈ مارشل کو مغربی سرحد پر سیکیورٹی صورتِ حال اور آپریشن غضب للحق پر بریفنگ دی گئی، سید عاصم منیر نے اگلے مورچوں پر تعینات افسران اور جوانوں سے ملاقات کی۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شہداء کی یادگار پر پھول رکھے، اور کہا کہ شہداء کی قربانیاں پاکستان کی سلامتی اور استقامت کی بنیاد ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے