چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پارٹی کے بانی نے ایک ہزار دن جیل میں گزارے ہیں، اور ایک دن شفا اسپتال منتقل کر دیا جائے تو کیا نقصان ہوگا۔اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے معاملے پر پوری جماعت اور ملک میں تشویش ہے۔بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ وہ سپریم کورٹ میں 15 مرتبہ گئے، اور انہیں ہائی کورٹ جانے کی ہدایت کی گئی۔ ہائی کورٹ میں وہ 20 دفعہ گئے، اور 21ویں بار انہیں تاریخ دی گئی، جس کے بعد آرڈر جاری ہوا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے زور دیا کہ بانی کے ساتھ ان کے ذاتی معالج اور خاندان موجود ہونا چاہیے، اور یہ انسانی بنیادوں پر ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد اسے پڑھیں گے، لیکن جج کے جاری کردہ سرسری حکم میں یہ واضح نہیں تھا کہ فزیشن اور خاندان کے ممبران بانی کے ساتھ ہوں، اور اگر یہ دونوں موجود نہ ہوں تو حکم مکمل نہیں ہے۔
بانی نے ہزار دن جیل میں گزارے، ایک دن شفا اسپتال منتقل کردیں تو کیا ہوجائے گا؟ بیرسٹر گوہر
