پیٹرول کی نئی قیمت 458 روپے 41 پیسا کردی گئی، علی پرویز ملک

Spread the love

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا اعلان کرتے ہوئے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گیا ہے۔

اعلان کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 137 روپے 24 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 458 روپے 41 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 184 روپے 49 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 520 روپے 35 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ اور خطے کی کشیدہ صورتحال کے باعث یہ مشکل فیصلے کیے جا رہے ہیں۔ ان کے مطابق حکومت نے کوشش کی ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے، تاہم موجودہ حالات میں قیمتوں میں ایڈجسٹمنٹ ناگزیر تھی۔

انہوں نے بتایا کہ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھا جا رہا ہے جبکہ سپلائی چین بھی دباؤ کا شکار ہے، جس کا براہِ راست اثر پاکستان پر پڑ رہا ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے مطابق حکومت اب بلینکٹ سبسڈی کے بجائے ٹارگٹڈ سبسڈی کی پالیسی اپنا رہی ہے تاکہ حقیقی مستحق افراد کو ریلیف دیا جا سکے۔ اس کے تحت موٹرسائیکل سواروں، پبلک ٹرانسپورٹ اور ٹرکنگ سیکٹر کے لیے خصوصی سبسڈی پیکجز بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔

حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ عالمی صورتحال کے پیش نظر توانائی کے استعمال میں کفایت شعاری اور پالیسی سطح پر مزید اقدامات پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے