اسرائیلی حملے میں علی لاریجانی شہید ہو گئے

Spread the love

ایران کی طاقتور سیاسی اور سیکیورٹی شخصیت، سابق اسپیکر علی لاریجانی، اسرائیل کے فضائی حملے میں شہید ہو گئے ہیں۔ اسی حملے میں ایران کی اندرونی سیکیورٹی کے اہم کمانڈر اور بسیج فورس کے سربراہ غلام رضا سلیمانی بھی جان کی بازی ہار گئے۔

ایرانی میڈیا نے دونوں کی شہادت کی تصدیق کی ہے، جبکہ ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی ریجانی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ "خدا کا بندہ خدا سے جا ملا”۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تہران میں ایک خفیہ ٹھکانے پر اسرائیلی فضائیہ کے طیاروں نے علی لاریجانی کو نشانہ بنایا۔ بتایا گیا ہے کہ علی لاریجانی تہران کے مشرقی علاقے میں اپنی بیٹی سے ملاقات کے لیے گئے تھے کہ حملہ ہوا، جس میں ان کا بیٹا مرتضٰی بھی شہید ہو گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے