شیشے کے گھر میں رہنے والے دوسروں کے گھروں پر پتھر اچھالا نہیں کرتے: مشی خان

Spread the love

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان مشی خان ساتھی اداکارہ ریشم کے حق میں سامنے آ گئی ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں مشی خان نے ٹاک شوز کے مواد اور انداز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریٹنگ حاصل کرنے کے لیے فنکاروں کو بلا کر غیر ضروری اور حساس نوعیت کے سوالات کیے جاتے ہیں، جو مناسب رویہ نہیں ہے۔

مشی خان نے کہا کہ اگر کسی شخص پر اس نوعیت کے الزامات عائد کیے جائیں تو ان کے پاس ٹھوس ثبوت ہونا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بغیر شواہد کے کسی کی کردار کشی کرنا درست نہیں۔

انہوں نے ایک اور ساتھی فنکارہ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ریشم نہ صرف خود کھانا بناتی ہیں بلکہ ضرورت مند افراد میں تقسیم بھی کرتی ہیں، اس لیے ان کے ایسے مثبت کاموں کو سراہا جانا چاہیے۔

مشی خان نے مزید کہا کہ اگر کوئی شخص دوسروں کی زندگیوں میں مداخلت یا نقصان پہنچانے کا مرتکب ہوتا تو اس کا رویہ مختلف ہوتا، جبکہ ریشم ایک اچھی انسان ہیں اور ان کے بارے میں منفی باتیں کرنا مناسب نہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دوسروں کے ماضی کو کھنگالنے کے بجائے ہر فرد کو اپنی اصلاح پر توجہ دینی چاہیے، کیونکہ کسی نہ کسی سطح پر ہر انسان کی زندگی میں غلطیاں موجود ہوتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر صارفین کی بڑی تعداد نے مشی خان کے مؤقف سے اتفاق کیا ہے اور لائیو ٹاک شوز میں کردار کشی اور منفی گفتگو کے رجحان کے خلاف ان کے بیان کو سراہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے