کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، جبکہ بعض مقامات پر اولے گرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔ بارش کے باعث شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔
اورنگی ٹاؤن، چشتی نگر اور اطراف کے علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، برنس روڈ اور قریبی علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔
اسی طرح بلدیہ ٹاؤن، سعید آباد، ماڑی پور اور مواچھ گوٹھ میں بھی ہلکی بارش ہوئی، جبکہ نارتھ ناظم آباد اور ناظم آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہا۔
لیاقت آباد، پرانا گولیمار، اسکیم 33، ایم نائن اور شاہراہ پاکستان کے مختلف حصوں میں بھی بارش دیکھی گئی۔
گارڈن، سرجانی ٹاؤن، ناردرن بائی پاس، ملیر ہالٹ اور رفاہ عام کے علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش رپورٹ کی گئی ہے۔
