ٹرمپ کا ایرانی بحریہ کا ہیڈ کوارٹر اور 9 بحری جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ

Spread the love

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی بحریہ کا ہیڈ کوارٹر اور 9 بحری جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے باقی بحری جہازوں کے پیچھے جا رہے ہیں، جو سمندر میں تیرتے نظر آئیں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر نے کہا تھا کہ ہم ایران کی بحریہ کو ختم کرنے جا رہے ہیں، ہمارا مقصد ایرانی حکومت کے ممکنہ خطرات کو ختم کرکے امریکی عوام کا دفاع کرنا ہے۔اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی نئی قیادت سے بات چیت پر رضا مندی ظاہر کی تھی اور کہا تھا کہ ایران کے نئے رہنما بات چیت کرنا چاہتے ہیں، میں اس پر راضی ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے