امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جارج ڈبلیو بش مشرق وسطیٰ روانہ

Spread the love

امریکی طیارہ بردار جنگی بحری جہاز یو ایس ایس جارج ڈبلیو بش مشرقِ وسطیٰ کی جانب روانہ ہو گیا ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس جہاز پر بڑی تعداد میں وہ اہلکار موجود ہیں جنہوں نے حال ہی میں اپنی ابتدائی عسکری تربیت مکمل کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق جہاز میں تقریباً 4 ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں، جبکہ اہل خانہ کی جانب سے اس بات پر تشویش اور ناراضی کا اظہار کیا گیا ہے کہ نوجوان اہلکاروں کی پہلی ہی تعیناتی جنگی ماحول میں کی جا رہی ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ خطے میں موجود دیگر امریکی بحری اثاثوں میں بھی تبدیلیاں کی گئی ہیں، جبکہ ایک طیارہ بردار جہاز کو مرمت کے لیے یورپ منتقل کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے