ایران کے خلاف جاری کشیدگی کے تناظر میں چین نے خطے میں امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے مطابق بیجنگ خطے میں قیام امن کے لیے ہر مثبت اقدام کی حمایت کرتا ہے اور امید رکھتا ہے کہ متعلقہ فریقین بات چیت کے ذریعے اختلافات کے حل کی جانب بڑھیں گے۔
وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ چین ان کوششوں کی حمایت کرتا ہے جن کا مقصد کشیدگی میں کمی اور امن کے مواقع کو فروغ دینا ہے۔
دوسری جانب دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ جنگ بندی کے لیے ایک فریم ورک پیش کیا گیا ہے، جس کے تحت مرحلہ وار منصوبہ تجویز کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں فوری جنگ بندی جبکہ بعد کے مرحلے میں جامع معاہدے کی تجویز شامل ہے۔
