مشرقِ وسطیٰ میں جنگ شرحِ نمو میں کمی، افراطِ زر میں اضافے کا سبب بنے گی: مینیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف

Spread the love

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور ممکنہ جنگ عالمی معیشت پر منفی اثرات ڈال سکتی ہے، جس کے نتیجے میں شرحِ نمو میں کمی اور افراطِ زر میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے ایک گفتگو میں کہا کہ اگر یہ صورتحال پیدا نہ ہوتی تو عالمی اقتصادی شرحِ نمو میں معمولی بہتری متوقع تھی، تاہم اب رجحان مہنگائی میں اضافے اور معاشی سست روی کی جانب جا رہا ہے۔

کرسٹالینا جارجیوا کے مطابق اگر جنگ طویل ہوئی تو افراطِ زر اور معاشی ترقی دونوں پر مزید دباؤ بڑھ سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف کو بعض ممالک کی جانب سے مالی معاونت کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ادارہ رکن ممالک کی ضروریات پوری کرنے کے لیے موجودہ قرض پروگراموں کو وسعت دینے پر بھی غور کر سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے