عامر خان نے اریجیت سنگھ کا کیوں شکریہ ادا کیا؟

Spread the love

بالی ووڈ اداکار عامر خان گزشتہ ہفتے گلوکار اریجیت سنگھ کے گھر گئے تھے جس کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف قسم کی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔عامر خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اریجیت سنگھ کے ہمراہ اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے۔اس تصویر میں اداکار کو گلوکار کے ساتھ بہت سنجیدگی سے گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ اریجیت! ہماری فلم ’ایک دن‘ کو اپنی آواز دینے کے لیے آپ کا شکریہ۔
عامر خان نے اریجیت کو دوبارہ پلے بیگ سنگنگ کیلئے منانا شروع کردیا؟
عامر خان نے یہ بھی لکھا ہے کہ آپ، آپ کے خاندان اور آپ کی ٹیم کے ساتھ گزرے 4 دن بہت حیرت انگیز محسوس ہوئے۔یاد رہے کہ عامر خان گزشتہ ہفتے مغربی بنگال میں گلوکار اریجیت سنگھ کے آبائی گھر پہنچے تو یہ قیاس آرائیاں ہونا شروع ہو گئیں کہ اداکار نے گلوکار کو دوبارہ پلے بیک سنگنگ کے لیے منانا شروع کر دیا ہے۔قیاس آرائیاں اس لیے ہونا شروع ہوئیں کیونکہ عامر خان نے اریجیت سنگھ کے گھر کا دورہ اس وقت کیا جب اُنہوں نے پلے بیک سنگنگ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کر دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے