چار بڑے ایئرپورٹس پر ایوی ایشن سیکیورٹی عالمی معیار سے ہم آہنگ کرنے کا 12 ارب کا منصوبہ

Spread the love

پاکستان میں ایوی ایشن سیکیورٹی عالمی معیار سے ہم آہنگ بنانے کیلئے 12 ارب روپے کا منصوبہ سامنے آیا ہے، جس کیلئے پہلے مرحلے میں ملک کے 4 بڑے ایئر پورٹس پر جدید سیکیورٹی نظام قائم کیا جارہا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور ایئرپورٹس پر جدید سیکیورٹی آلات و ٹیکنالوجی کی تنصیب کی جائے گی۔ سرچنگ کیلئے جدید ہینڈ بیگیج اور ہولڈ بیگیج سی ٹی اسکینرز کی خریداری کی جائے گی۔ 

مسافروں کی بین الاقوامی طرز کی سرچنگ کیلئے فل باڈی اسکینرز، کارگو و گاڑیوں کی اسکیننگ کے جدید ترین سسٹمز بھی نصب ہوں گے۔ 

جدید ایوی ایشن سیکورٹی سے متعلقہ کمیونیکشن آلات کی خریداری بھی مںصوبے کا اہم حصہ ہے۔

ذرائع کے مطابق منصوبے میں شامل جدید اسکیننگ ٹیکنالوجی سے ایوی ایشن سیکیورٹی مزید مستحکم ہوگی۔ جدید آلات سے مسافروں کی سہولت اور آپریشنل کارکردگی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے