13 سال سے ایسی حکومت مسلط تھی جس نے سیاست کو گالی اور پشاور کو کھنڈر بنا دیا، ثمر بلور

Spread the love

گورنر ایڈوائزری کونسل کی رکن اور مشیر اطلاعات ثمر بلور نے کہا ہے کہ 13 سال سے ایسی حکومت مسلط تھی جس نے سیاست کو گالی اور پشاور کو کھنڈرات بنا دیا۔ 

پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ہمیں خدمت کے لیے بھیجا ہے، اس صوبہ میں وسائل بھی ہیں اور سب کچھ ہے۔

ثمر بلور نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں شہدا کے ورثاء کا کوئی پوچھنے والا نہیں تھا۔  

مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کے پی کو دوسرے صوبوں کے برابر لانے کے لیے امن لانا ہوگا، ہماری پالیسیاں وفاق سے آئیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے