ایک اور امریکی حملے کی دھمکی کے بعد وینزویلا کی عبوری صدر نے ہتھیار ڈال دیے

Spread the love

وینزویلا پر ایک اور امریکی حملے کی دھمکی کے بعد عبوری صدر ڈیلسی روڈریگز نے ہتھیار ڈال دیے اور امریکا کو تعاون کی پیشکش کردی۔

دارالحکومت کراکس سے خبر ایجنسی کے مطابق عبوری صدر ڈیلسی روڈریگز نے ایک بیان میں مفاہمتی لہجہ اختیار کرتے ہوئے غیر متوقع طور پر امریکا کو مشترکہ ترقی پر توجہ مرکوز کرنے والے ایک ایجنڈے پر تعاون کرنے کی پیشکش کی۔

اس سے قبل انہوں نے امریکی اسپیشل فورسز کے ہاتھوں وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو امریکا منتقل کیے جانے اور امریکی فوجی کارروائی کو تیل کی دولت سے مالا مال وینزویلا کے وسائل پر غیر قانونی قبضہ قرار دیتے ہوئے تنقید کی تھی۔

ڈیلسی روڈریگز کو صدر نکولس مادورو کو گرفتار کرکے امریکا لیجائے جانے کے بعد وینزویلا کی سپریم کورٹ نے عبوری حکومت کا سربراہ مقرر کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ان کی حکومت امریکہ کے ساتھ باعزت تعلقات کی جانب پیش قدمی کو ترجیح دے رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے