ٹورنٹو کا تاریخی CNE پوری آب و تاب سے جاری

Spread the love

CNE 2026: ذائقوں کا میلہ یا کھانوں کی دیوانگی؟

سی این ای میں جھولے صرف ہوا میں نہیں گھوم رہے ذائقے بھی روایتی حدود سے باہر نکل چکے ہیں 

کے ڈی KD اسموتھی سے رامن فرائیڈ فراگ لیگز تک 

ٹورنٹو کے CNE میں کھانے کے ایسے تجربات جو شاید آپ نے پہلے کبھی نہ دیکھے ہوں

رپورٹ : محبوب علی شیخ 

ٹورنٹو کے تاریخی Canadian National Exhibition یعنی CNE میں اس سال کھانے بھی خود ایک بڑی attraction بن گئے ہیں۔ 21 اگست سے 7 ستمبر تک جاری 147ویں CNE میں 30 سے زائد نئی food creations متعارف کرائی گئی ہیں، جن میں Kraft Dinner Smoothie، Sichuan peppercorn ice cream، Ramen Fried Frog Legs، Lobster on a Stick، Footlong Butter Chicken Taquito، Beef Butter Tart اور Deep-Fried S’mores Pizza Slice شامل ہیں۔

اس سال CNE نے پہلی مرتبہ cotton-candy inspired “Sweet Heat” hot sauce بھی متعارف کرائی ہے، جسے متعدد نئی dishes میں استعمال کیا جارہا ہے۔ اگر آپ اس سال CNE جانے والے ہیں تو rides اور games کے ساتھ شاید یہ عجیب و غریب ذائقے بھی آپ کے لیے ایک الگ تجربہ ثابت ہوں

ٹورنٹو کے موسمِ گرما کی سب سے بڑی روایات میں شمار ہونے والا Canadian National Exhibition — CNE ایک مرتبہ پھر Exhibition Place میں سج چکا ہے۔ 147واں CNE رواں سال 21 اگست سے 7 ستمبر 2026 تک جاری رہے گا، لیکن جھولوں، کھیلوں، موسیقی اور تفریح کے ساتھ اس مرتبہ سب سے زیادہ توجہ شاید اس کے غیر معمولی کھانوں نے حاصل کرلی ہے۔

سی این ای انتظامیہ کے مطابق اس سال میلے کے مختلف حصوں—Food Building، Midway، Bandshell Park، outdoor concessions اور Food Truck Frenzy—میں 30 سے زیادہ نئی food creations پیش کی جارہی ہیں۔ اس سال سب سے زیادہ حیرت پیدا کرنے والی چیزوں میں KD Smoothie نمایاں ہے۔

بوسٹر جوس Booster Juice کی یہ تخلیق Kraft Dinner کے معروف cheese flavour کو mango، pineapple juice، vanilla frozen yogurt اور skim milk کے ساتھ ملا کر ایک ایسی میٹھی اور نمکین اسموتھی بناتی ہے جس کا تصور ہی بہت سے لوگوں کے لیے حیران کن ہوسکتا ہے۔

اگر KD اسموتھی کافی عجیب نہیں تو “The Szechuan Sizzle” Spice Cream شاید اگلا امتحان ہو۔

ونیلا سافٹ سرو Vanilla soft serve کے ساتھ اصلی Sichuan peppercorns، savoury chilli oil اور chilli crunch شامل کیے گئے ہیں۔ Sichuan peppercorn اپنے مخصوص سنسناہٹ اور زبان پر قدرے سن کردینے والے احساس کے لیے مشہور ہے۔

سی این ای CNE کی شاید سب سے adventurous ڈشز میں Ramen Fried Frog Legs شامل ہیں۔

فراگ لیگز کو ramen coating دے کر deep fry کیا جاتا ہے اور پھر sweet Thai chilli sauce کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔

پیزا پیزا Pizza Pizza نے بھی اس مرتبہ روایتی پیزا کو ایک غیر معمولی رخ دیا ہے۔

ایس موور S’more Deep Fried Slice میں cheese pizza slice کو batter میں ڈبو کر deep fry کیا جاتا ہے، پھر اسے graham cracker crumbs، marshmallow whip اور chocolate drizzle سے مکمل کیا جاتا ہے۔

یعنی ایک ہی bite میں cheese pizza، chocolate اور marshmallow!  پیزا پیزا Pizza Pizza — Food Building (The Ex⁠)

لابسٹر بھی اب اسٹک پر اس سال CNE نے Lobster on a Stick بھی متعارف کرایا ہے۔

کینیڈین لابسٹر Canadian lobster tail کو tempura-style deep fry کرکے Old Bay seasoning، creamy dill sauce اور lemon wedge کے ساتھ پیش کیا جارہا ہے۔

جنوبی ایشیائی ذائقوں کے شوقین افراد کے لیے Footlong Butter Chicken Taquito بھی اس سال نمایاں کشش ہے۔

ایک فٹ طویل crispy taquito کے اندر butter chicken، basmati rice، butter chicken sauce، cheese اور تازہ سبزیاں بھری گئی ہیں جبکہ ساتھ creamy butter chicken aioli پیش کیا جاتا ہے۔

2026 میں CNE نے پہلی مرتبہ اپنی signature hot sauce “Sweet Heat” بھی متعارف کرائی ہے۔

اس کا flavour profile روایتی cotton candy (گُڑیا کے بال )سے متاثر ہے، مگر اس میں habanero peppers کی تیزی بھی موجود ہے۔ CNE اسے اپنے spice metre پر 3 out of 5 قرار دیتا ہے۔

اس limited-edition sauce میں molasses، vanilla extract، raspberries اور habanero جیسے اجزا شامل ہیں اور اسے Hamilton کی Tijuana Tom’s House of Hot Sauce تیار کررہی ہے۔ 149ml بوتل کی سرکاری قیمت $12 + tax رکھی گئی ہے۔ 

اسی sauce کو استعمال کرتے ہوئے Korean Fried Chicken Ramen Taco تیار کیا گیا ہے جس میں fried chicken، Sweet Heat sauce، cotton-candy aioli اور kimchi کو Buldak ramen noodle shell میں پیش کیا جاتا ہے۔

اسی طرح Sweet Heat Cloud Fries میں fries پر spicy cheese foam، bacon اور maple drizzle شامل کیا گیا ہے، جبکہ mochi donuts کی ایک Sweet Heat collection بھی میلے کا حصہ ہے۔ 

پکلِ چیز پاپ Pickle Cheesecake Pop میں New York-style cheesecake کو stick پر پیش کرکے chocolate میں dip کیا جاتا ہے اور پھر dill-pickle potato chips کے crunchy crumbs سے ڈھانپا جاتا ہے۔

اسمار برگر Smash Burger Dumplings میں steamed dumplings کو hamburger meat، cheese، dill pickles اور griddled onions سے بھرا جاتا ہے اور پھر burger sauce اور sesame seeds کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔

سی این ای CNE کی unusual-food list میں Brie Cheese Deep Fried Oreos بھی شامل ہیں۔ Brie cheese کے wedges کو Oreo cookies کے درمیان رکھ کر deep fry کیا جاتا ہے اور rosemary سے finish کیا جاتا ہے۔

مشروبات میں بھی تجربات کم نہیں۔ Sweetcorn Wasabi Lemonade میں summer corn کو wasabi کی تیزی کے ساتھ ملا کر ایک buttery، spicy اور refreshing drink بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔

سی این ای CNE کی food culture گزشتہ برسوں میں خود ایک entertainment category بنتی جارہی ہے۔ انتظامیہ بھی تسلیم کرتی ہے کہ unusual اور viral food inventions اب The Ex کے تجربے کا نمایاں حصہ بن چکی ہیں۔

اس سال کی فہرست دیکھ کر بھی یہی محسوس ہوتا ہے کہ مقصد صرف بھوک مٹانا نہیں بلکہ ایسی چیز بنانا ہے جس کی تصویر کھینچی جائے، ویڈیو بنے، سوشل میڈیا پر بحث ہو اور لوگ کہیں:

کینیڈین نیشنل ایگزیبیشن (CNE) کینیڈا کا ایک روایتی عوامی اور کثیرالثقافتی میلہ ہے۔ اس رپورٹ میں شامل کھانوں، تفریحی سرگرمیوں اور وینڈرز کا تذکرہ صرف عمومی معلومات کی فراہمی کے مقصد سے کیا گیا ہے۔ انہیں رنگ، نسل، مذہب، ثقافت، قومیت یا نسلی پس منظر کی بنیاد پر الگ الگ زمروں میں تقسیم نہیں کیا گیا۔

ایسے زائرین جن کے لیے حلال خوراک ضروری ہے، یا جو کسی مذہبی، غذائی یا الرجی سے متعلق پابندی پر عمل کرتے ہیں، انہیں سختی سے مشورہ دیا جاتا ہے کہ کوئی بھی کھانا خریدنے یا استعمال کرنے سے پہلے متعلقہ وینڈر یا آپریٹر سے براہِ راست تصدیق ضرور کریں۔ بالخصوص اجزائے ترکیبی، تیاری کے طریقۂ کار، استعمال ہونے والے تیل، مشترکہ فرائیر یا دیگر آلات، ممکنہ اختلاط اور جہاں ضروری ہو حلال سرٹیفکیشن کے بارے میں دریافت کریں۔

اس رپورٹ میں کسی کھانے یا وینڈر کا شامل ہونا اس بات کی تصدیق یا ضمانت نہیں کہ متعلقہ خوراک حلال ہے یا کسی مخصوص مذہبی یا غذائی معیار کے مطابق ہے۔ حتمی تصدیق متعلقہ وینڈر یا آپریٹر سے کرنا صارف کی اپنی ذمہ داری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے