افغان طالبان رجیم کے نقصانات کے اعداد و شمار جاری، 464 کارندے ہلاک، 665 سے زائد زخمی

Spread the love

وزیرِ اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ نے آپریشن غضب للحق میں افغان طالبان رجیم کے نقصانات کے تفصیلی اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔وزیر اطلاعات کے مطابق، پاکستان کی جوابی کارروائی کے دوران افغان طالبان رجیم کے 464 کارندے ہلاک اور 665 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ان کے بقول، افغان طالبان رجیم کی 188 چیک پوسٹس تباہ کر دی گئیں جبکہ 31 کو قبضے میں لے لیا گیا۔ مزید بتایا گیا کہ 192 ٹینک، اسلحہ بردار گاڑیاں اور آرٹلری گنز بھی تباہ کیے گئے اور افغانستان میں 56 مقامات کو موثر فضائی کارروائی کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔واضح رہے کہ آپریشن غضب للحق کے تحت افواج پاکستان افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف زمینی اور فضائی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔قبل ازیں سیکیورٹی ذرائع نے بتایا تھا کہ گزشتہ رات افغان طالبان اور فتنہ الخوارج نے ٹھل سیکٹر میں دراندازی کی کوشش کی، جسے پاک فوج نے کامیابی سے ناکام بنا دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے