شرارت کی سیاست نہیں کریں گے، نہال ہاشمی

Spread the love

نو منتخب گورنر سندھ نہال ہاشمی نے حلف برداری کے بعد مزار قائد پر حاضری دی اور کہا ہے کہ وہ شرارت کی سیاست نہیں کریں گے بلکہ سندھ کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کریں گے۔نہال ہاشمی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وفاقی ادارے فعال ہو کر سندھ کی ترقی میں حصہ ڈالیں گے اور تمام سیاسی امور مل بیٹھ کر حل کیے جائیں گے۔ انہوں نے قائداعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کیا اور نواز شریف اور ذوالفقار علی بھٹو کی دور اندیشی کی وجہ سے عوام آج سر اٹھا کر چل سکتے ہیں۔ انہوں نے نواز شریف کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ن لیگی سربراہ نے ادنیٰ کارکن کو یہ مقام دیا ہے۔گورنر سندھ نے مزید کہا کہ دنیا میں دو لوگ مقبول ہیں، ایک وزیراعظم اور دوسرا سپہ سالار، اور یوتھ پروگرام کے تحت لیپ ٹاپ اسکیم کے دائرہ کار کو مزید وسیع کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ کامران ٹیسوری سے فون پر بات بھی ہوئی تھی اور ان کے آنے سے پہلے گورنر ہاؤس میں تمام پروگرام مکمل کیے جا چکے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے