رواں ماہ مہنگائی 7.5 فیصد سے 8.5 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے، وزارت خزانہ

Spread the love

وزارت خزانہ نے ماہانہ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں معیشت سے متعلق مختلف اہم اشاریے پیش کیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق رواں ماہ مہنگائی کی شرح 7.5 سے 8.5 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ترسیلات زر میں 10.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کا مجموعی حجم 26.5 ارب ڈالر رہا۔

اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا فروری کے دوران ملکی برآمدات میں 5.4 فیصد کمی ہوئی اور حجم 20.7 ارب ڈالر رہا، جبکہ اسی مدت میں درآمدات 8.8 فیصد کمی کے بعد 41.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہو کر 70 کروڑ ڈالر رہ گیا، تاہم براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 33 فیصد کمی دیکھی گئی جو 1.19 ارب ڈالر رہی۔ مجموعی بیرونی سرمایہ کاری 70 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

ٹیکس ریونیو میں 10.6 فیصد اضافہ ہوا اور اس کا حجم 8 ہزار 122 ارب روپے رہا، جبکہ نان ٹیکس ریونیو 7.4 فیصد اضافے کے ساتھ 4 ہزار 41 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

مالی خسارے کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 8 ماہ میں خسارہ 64.7 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے