بیجنگ میں چین اور کینیڈا کے درمیان اقتصادی و مالیاتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
چینی نائب وزیراعظم حہ لی فنگ نے بیجنگ میں چین-کینیڈا اقتصادی و مالیاتی اسٹریٹجک مکالمے کے چینی شریک سربراہ کی حیثیت سے کینیڈا کے وزیر خزانہ فرانسوا فلپ شیمپین سے ملاقات کی۔
اس موقع پر حہ لی فنگ نے کہا کہ دونوں ممالک کو اعلیٰ سطحی قیادت کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے پر مؤثر عمل درآمد کرتے ہوئے تجارت، معیشت اور مالیاتی شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنا چاہیے تاکہ دوطرفہ اقتصادی تعلقات مستحکم اور پائیدار انداز میں آگے بڑھ سکیں۔
ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ رواں سال کی دوسری ششماہی میں چین-کینیڈا اقتصادی و مالیاتی اسٹریٹجک مکالمہ دوبارہ منعقد کیا جائے گا، جس میں باہمی تعاون کے نئے مواقع پر غور کیا جائے گا۔
دونوں فریقین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اقتصادی روابط کو مزید مضبوط بنا کر دوطرفہ تعلقات کو مثبت سمت میں آگے بڑھایا جائے گا۔
